ریونیو بورڈ

قسم کلام: اسم جمع

معنی

١ - صیغۂ مال کا ایک اعلٰی محکمہ، ٹیکسوں کے ذریعے وصول ہونے والی آمدنی کا حساب کتاب رکھنے کا ادارہ، حکومت کی مالیات کا حساب کتاب رکھنے کا محکمہ، ٹیکسوں سے متعلق احکامات جاری کرنے والا محکمہ۔ "اسی اثنا میں اول بار انکم ٹیکس ایکٹ جاری ہوا۔ سرولیم میور نے جو ان دنوں ریونیو بورڈ کے سینئر ممبر تھے میر ناصر علی خان سے اس کے اردو ترجمے کی فرمائش کی۔"      ( ١٩٠٣ء، لیکچروں کا مجموعہ، ٤٢٨:٢ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'ریونیو' کے ساتھ اسی زبان سے ماخوذ ایک اسم جمع 'بورڈ' کو ملا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٠٣ میں "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر